عراق میں ترکی کےسفیر کا حرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ

عراق میں متعین ترکی کے سفیر جناب علی رضا اور ترک کمپنی کے ڈائریکٹراور ان کے ہمراہ وفد نے کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور اور حرم کے ساتھ مشرکہ تعاون پر بات چیت کی

بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ حرم امام حسین ؑ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے سفیر اور انکے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال کیا  اور حرم امام حسین علیہ السلام کی تاریخی اورمذہبی اہمیت سے آگاہ کیااورانسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے حرم کی جانب سے زائرین کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں معزز مہمانوں کو تفصیل سے آگاہ کی

ترکی  کے سفیر نے کہا کہ میں پہلے بھی کربلاء آیا ہوں یہاں آکر مجھے دلی طور پر سکون ملتا ہےاور ایک خوشی محسوس ہوئی جبکہ حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے دی جانے والی خدمات سے متاثر ہوا ہوں اور حرم کی خدمات تمام شعبوں میں بالخصوص فلاحی ،ثقافتی ،تعلیمی اور صحت کے شعبے میں قابل تعریف ہیں اورمستقبل میں مختلف پروجیکٹ پر مشرکہ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا

 انہوں نے حرم کی انتظامیہ کی طرف سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کی

عماد بعو

ابو علی