حرم امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا بصرہ میں جاری پروجیکٹس کا دورہ

حرم امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے حرم حسینی کے زیر انتظام انسانی فلاح و بہبود کے لئے بصرہ میں جاری مختلف پروجیکٹس کادورہ کیا اور کام کی رفتار اور کوالٹی کو چیک کیا۔

 ان پروجیکٹس میں سر فہرست الوارث ہسپتال برائے امراض کینسر ،سبطین اکیڈمی آٹزم و نفسیاتی امراض اور یتموں کے لئے بنائے گئے پروجیکٹس کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر ضیاء الدین نے ایک بیان میں کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے پورے عراق کے مختلف صوبوں میں طبی و تعلیمی سہولیات دینے کے لئے  مختلف پروجیکٹس جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کی انتھک کوششوں اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی محنت سے تمام پروجیکٹس بر وقت مکمل کیے جائیں گے  تاکہ جلد زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کی جا سکے۔

اور انکے اپنے وطن میں ہی صحت و تعلیم کی سہولیات میسر ہوں

عماد بعو 

ابو علی