عراق میں متعین پاکستانی سفیر کی عتبات عالیہ کی الوداعی زیارت

عراق ( بغداد) میں پاکستانی سفیر جناب احمد امجد علی نے حرم حضرت عباس علیہ السلام میں حاضر ہو کر اپنا آخری سلام پیش کیا۔
کربلاء معلی میں عتبات عالیہ کی زیارت کے بعد حرم حضرت عباس علیہ السلام کے چیف پروٹوکول آفیسر سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ میرا آخری دورہ ہے کیونکہ بحثیت سفیر میری عراق میں مدت پورا ہو گئی ہے۔ 

انشاللہ مستقبل میں زیارات کے لئے آتے رہیں گے۔ 
انہوں نے زائرین کی تعداد بیان  کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 300,000 سے زیادہ پاکستانی زائرین عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔ اس سال امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر 180,000 سے زائد زائرین کربلاء معلی آئے۔ 
سفیر صاحب نے حرم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں زائرین کربلاء آتے ہیں بالخصوص اربعین کے دوران لیکن حرم والوں کے بہترین انتظامات کی وجہ سے ان زائرین کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ ہم ان خدمات کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں

عماد بعو

ابو علی