حرم امام حسین علیہ السلام نیوروپیتھی سنٹر قائم کرنے جا رہا ہے جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا

عتبہ حسینہ کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے اعصابی امراض سے متاثرہ افراد کے لئے ایک ایسے سنٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے جہاں پرمریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
عتبہ حسینہ کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر عابدی نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر اعصابی امراض میں مبتلا افراد کے لئے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سنٹر قائم کیا جائے گا۔
عابدی نے مزید کہا کہ یہ مرکز اپنی نوعیت کا منفرد مرکز ہوگا جہاں پر ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی کا شکار افراد کا جدید سہولیات اور آلات سے علاج کیا جائے گا اور ورزش کے لیے تمام مشینیں بھی ہونگی۔ 
انہوں نے مزید  کہا کہ اس قسم کے مریضوں کے علاج کے لئے ممکنہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض پریشان ہیں اس لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں جاپان کی ایک ہسپتال سے ایک دوسرے سے  تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ بہتر انداز میں مریضوں کی دیکھ بھال ہو سکے۔ 
اس سنٹر میں عراق سنگاپور جاپان اور برطانیہ سے ماہر ڈاکٹروں کی  ٹیم ہوگی  جو مریضوں کا معائنہ کر کے ٹیسٹ کے نمونے جاپان حکومت سے منظور شدہ سنٹر کو ارسال کرے گی۔ اس کے بعد علاج شروع کیا جائے گا۔ 
انہوں نے دعوت دی کہ عراق کے تمام صوبوں سے اس مرض میں مبتلا بچے اس مرکز کا دورہ کریں اور ٹیسٹ کرا کے اپنی مرض کی تشخیص کرائیں۔

ابراہیم العوینی

ابو علی