بین الحرمین میں قرآنی اور اسلامی خطاطی کی نمائش

حرم امام حسین علیہ السلام کے ادارے دار القرآن کریم کے تابع مرکز و قلم خط عربی کے زیر اہتمام کربلاء معلی میں بین الحرمین کی خوبصورت فضاء میں عربی خطاطی کے نسخوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 

دار القرآن کریم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ جناب کرار شمری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان خطاطی نسخوں کی نمائش کے لئے بین الحرمین کو انتخاب کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارت کر سکیں۔ 
اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں مذہبی ثقافتی علمی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں کئی اہم سرگرمیاں شامل ہوں گی، بشمول عربی خطاطی کے لیے ورکشاپس، پمفلٹ پر دستخط کرنا اور لوگوں کی فرمایش کے مطابق آیت و احادیث کی خطاطی کرنا۔
اس نمائش کی ایکٹویٹیز میں سے ایک محفل انس بالقرآن ہے جس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے مشہور قراء کے علاوہ عالم اسلام کے بہترین قراء اپنے بہترین لحن میں تلاوت قرآن مجید سے سامعین کو محظوظ کرینگے اور شرکاء محفل میں عربی خطاطی کے نسحے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
القلم سنٹر کے ڈائریکٹر محمد مشرفاوی نے کہا کہ اس نمائش میں عراق کے مختلف صوبوں سے 30 خطاطوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو باقاعدہ قرآن لکھ رہے ہیں۔
یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جہاں پر اتنے سارے خطاط جمع ہوئے ہیں۔
 یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔ 
واضح رہے کہ یہ نمائش بغداد میں موجود تنظیم ،عراقی خطاط ایسوسیشن ،کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے جنہوں نے قرآن مجید کو نسخ رسم الخط میں لکھا تھا اور یہ تنظیم خطاطی کو پروموٹ کرنے میں اور خطاطی کے کورس منعقد کرانے میں مختلف سکولوں و اداروں کو سپانسر کرتی ہے۔ 
نیز یہ بھی یاد رہے کہ اس فیلڈ میں بغداد سکول  سب سے قدیم ہے۔

امیر الموسوی

ابو علی