خلیجی زائرین سائیکلوں پر سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کر کے کربلا پہنچ گئے

خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کا ایک گروپ سائیکلوں پر سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کر کے کئی ممالک سے ہوتا ہوا 24 اکتوبر بروز منگل عراق کے شہر کربلاء پہنچا اور امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دی۔ 
اس گروپ  کے لیڈر عامر وائلی نے کہا کہ ہمارے سفر کا خوبصورت لمحہ وہ تھا جب ہم اپنے عراقی ساتھوں کے گھر والوں سے ملے اور کربلاء پہنچ کر حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری کا موقع ملا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں اورقطیف کے مختلف ٹورنامنٹس میں شریک ہونے والے مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ سعودی عرب سے ہوتے ہوئے متحدہ عرب خلیج  پہنچے ۔متحدہ عرب خلیج کی بنیاد 20 سال قبل رکھی گئی تھی۔

اس سفر کا مقصد دنیا کو عراق کی ثقافت تہذیب اور مذہبی مقامات دکھانا ہیں۔
واضح رہے کہ ہمارے گروپ نے اپنی سائیکلوں پر جرمنی، سوئٹزرلینڈ، فرانس، اٹلی، سربیا، بلغاریہ، پھر ترکی سمیت کئی ممالک میں 15,000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کیا اور ہم عراق میں داخل ہوئے اور عراق کے کئی مقامات سے ہوتے ہوئے آج کربلاء معلی پہنچے ہیں۔
 حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے ہمارا پرتباک استقبال کیا ہے۔ 
اس سفر کے دوران ہماری ٹیم کو کئی ممالک اور نامور کھیلوں ،ثقافتی اور مذہبی اداروں کی جانب سے تحائف اور اعزازی شیلڈ دی گئیں۔
ان لوگوں کا یہ حسن سلوک ہم سے محبت کرنے کی دلیل ہے

عماد بعو

ابو علی