عالمی میڈیا اربعین واک کو کوریج نہیں دے گا عراقی محقق کا بیان

عراقی محقق اور مورخ، ڈاکٹر علی نشمی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا صیہونیت اور لادین سرمایہ کاروں کے زیر کنٹرول ہے،تو جب تک واقعات انکے مفاد میں نہ ہوں وہ کبھی نہیں کوریج دے گا۔
 اس لیے ہم ان سے کبھی یہ توقع نہیں رکھ سکتے کہ یہ لوگ اربعین حسینی کو کوریج دینگے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کی  میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ پہلے بین الاقوامی میڈیا فورم میں اپنے لیکچر کے دوران ڈاکٹر علی نشمی کہا کہ اس قسم کے فورم اور پلیٹ فارم بہت اہمیت کے حامل اور وقت کی ضرورت ہیں۔  
انہوں نے کہا کہ عراق کے مثبت چہرے اور  بہتر امیج کے ساتھ تعلمات محمد وآل محمد علیہم السلام کو دکھانا عالمی میڈیا کے مفاد میں نہیں ہے  اور یہ ان سرمایہ داروں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
اس لئے ہمیں خود  مل کر اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیں تاکہ دنیا کے سامنے یہ پر امن واک نمایاں ہو۔
 عراق کی ثقافت تہذیب اور دینی قربانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے دن خاتم الانبیاء آڈیٹوریم میں حرم امام حسین علیہ السلام کی  میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلا بین الاقوامی میڈیا فورم بعنوان چہلم کی زیارت میں میڈیا کا کردار منعقد کیا گیا تھا۔

امیر الموسوی

ابو علی