عراق میں متعین کوریا کی سفیر کا حرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ

عراق میں جنوبی کوریا کے سفیر سونگ سو جوئی اور ان کے ہمراہ وفد نے کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور انہیں حرم کی طرف سے دی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی

حرم امام حسین ؑ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے وفد کا استقبال کیا  اور حرم امام حسین علیہ السلام کی تاریخ اور زائرین کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں معزز مہمانوں کو تفصیل سے آگاہ کی اور حرم کی جانب سے وفد کو اعزاری شیلڈ بھی پیش کیا

کوریا کے سفیر نے کہا کہ میں پہلی بار کربلاء آیا ہوں یہاں آکر مجھے دلی طور پر سکون ملا اور ایک خوشی محسوس ہوئی جبکہ حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے دی جانے والی خدمات سے متاثر ہوا ہوں کیونکہ ایک مذہبی ادارے کی فلاحی ،ثقافتی ،تعلیمی اور صحت کے شعبے میں خدمات قابل تعریف ہیں

 انہوں نے حرم کی انتظامیہ کی طرف سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کیا

عماد بعو

ابو علی