کربلاء میں یتیموں سے مختص یونیورسٹی کا کام تیزی سے جاری

کربلاء معلی میں امام رضا علیہ السلام چیرٹی فاونڈیشن نے یتیموں کے لیے مختص الاسباط یونیورسٹی کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے
اس یونیورسٹی میں یتیموں کو تعلیم  کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات مفت میں فراہم کی جائیں گی۔ یہ فاؤنڈیشن مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ کے زیر نگرانی چل رہا ہے۔ 
کربلاء معلی میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے چلنے والے ادارے امام رضا چیرٹی فاونڈیشن  کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن جناب  سید سعد دین نے کہا کہ یہ ادارہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے زیر نگرانی چل رہا ہے ۔
 اس فاؤنڈیشن نے عراق اور خارج عراق سے مخیر حضرات کے تعاون سے یونیورسٹی کی تعمیرات کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ یونیورسٹی یتیم طلباء و طالبات کے ساتھ  خاص ہوگی ۔
اس یونیورسٹی میں ان کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، تاہم یونیورسٹی میں فیکلٹیز کو پورا کرنے کے لئے پہلے لاء فیکلٹی پر کام کیا جائے گا اور پھر بالترتیب باقی فیکلٹیز کی بلڈنگ پر کام مکمل کیا جائے گا ۔
سعد دین نے کہا کہ یونیورسٹی میں چھ  فیکلٹیز  ہوں گی ۔ قانون، فارمیسی، ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، نرسنگ اور میڈیکل سائنس کا شعبہ ہو گا۔
 یہ یونیورسٹی کربلا میں عین تمر کے مقام پر 50 ایکڑ کے رقبہ پر مشتمل ہے اور یہ پانچ منزلہ عمارت ہو گی اور ہر فیکلٹی کا رقبہ تقریبا ایک ہزارمربع میٹر ہے۔

 واضح رہے کہ اس ادارے کے زیر اہتمام جناب علی اصغرؑ و حضرت رقیہ س کے نام پر ہائی سکینڈری سکول چل رہا ہے جہاں پر یتیم طلباء و طالبات کو مفت تعلیم دی جاتی ہے

ابراہیم العوینی

ابو علی