اقوام متحدہ نے حرم امام علی علیہ السلام کو امام علی ع کے اقوال کی تختی گفٹ کی

حرم امام علی علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب حسن الجباری نے اقوام متحدہ کی 2002 میں شائع کردہ وہ تختی وصول کی جس میں امام علی علیہ السلام کے وہ فرمودات لکھے ہوئے ہیں جو آپ علیہ السلام نے حضرت مالک اشتر کو لکھے جب ان کو آپ علیہ السلام نے مصر کا گورنر مقرر کیا تھا۔ 
عالمی امن کے سفیر ڈاکٹر صاحب الحکیم نے کہا اقوام متحدہ کی ترقیاتی رپورٹ جو 2002 میں شائع کی گئی  وہ ان مکتوبات میں سے ہے جسے امام علی علیہ السلام نے حضرت مالک اشتر کو مصر کےگونر بنانے کے بعد انہیں حکمرانی کے آداب و اصول کی طرف متوجہ کرتے ہوئے تحریر فرمایا تھا۔   
انہوں نے کہا کہ رپورٹ کا انگریزی سے عربی میں ترجمہ کیا گیا اور پھر اسے چھاپ کر ایک بڑے سے فریم میں لگا کر باضابطہ طور پر حرم امام علی علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر جناب حسن الجباری کو پہنچایا گیا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں جاری کردہ اقوام متحدہ کی ترقیاتی رپورٹ میں مثالی طرز حکمرانی سے متعلق امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے چھ اقوال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ 
ان فرامین کو امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی کلام سے نقل کیا گیا۔ان فرامین میں بالخصوص مالک  الاشتر کو لکھا گیا خط بھی شامل ہے جس میں آپ نے ان اصولوں کو لکھا تھا کہ ریاست، حکومتی پالیسی، عوام کے حقوق، انتظامیہ اور مذہبی اور عدالتی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کس طرح حکومت کو منظم طریقہ سے چلانا ہے۔

عماد بعو

ابو علی