عتبہ عباسیہ ہنگامی حالات اورقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیار

حرم حضرت عباس ؑ کی ریسکیو ٹیم  قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تمام آلات کے ساتھ 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے کے لئے تیاررہتی ہے

الکفیل نیٹ ورک (عتبہ عباسیہ کی رسمی ویب سائٹ) کے مطابق حرم حضرت عباس ؑ کی ریسکیو ٹیم ملک بھر میں پیش آنے والی ممکنہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئےہمہ وقت تیار ہے یہ بات ریسکو شعبہ کے انچارج نے سیکٹری جنرل کو دینے والی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہی اور ایمرجنسی ریسکیو سروس کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس کے مقاصد کو بیان کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کربلا صوبہ کی انتظامیہ اور دیگر ادارے جو ہنگامی حالات میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لیتے ہیں ان کے ساتھ مل کر مشق مکمل کر لی ہے۔ اس مشق میں حرم حضرت عباس کی فائربرگیڈ کی دس گاڑیوں اور ایمبولنس نے شرکت کی اور ممکنہ حالات سے  نمٹنے کی مشقیں کی۔

ریسکیو میں آگ بجھانے کے لیے جدید ترین فائر ویکلز موجود ہیں جن میں ہر قسم کی آگ بجھانے کے لیے پانی، فوم، ڈی سی پی اور سی او ٹو موجود ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ریسکیو ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم کسی بھی عمارت کے منہدم ہونے، زلزلے یا قدرتی آفات کے دوران خدمات فراہم کرتی ہے جس میں ہر قسم کے لوہا، سریا، کنکریٹ اور سلیب کاٹنے کے آلات، چیپنگ ہمر، ڈیجیٹل آڈیووڈیو سنسرز، اور دیگر ضروری آلات سے لیس ہے جبکہ ڈیزاسٹر ٹیم کے اہلکار ہر قسم کی ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ صلا حیتوں سے لیس ہیں

ابراہیم العوینی

ابو علی