کربلا معلی میں مدارس دینیہ کےفائنل امتحانات شروع

حرم امام حسین علیہ السلام،کے شعبہ مذہبی امور دینیہ کے زیر اہتمام عراق کے مختلف صوبوں میں موجود دینی مدارس کے پہلے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز کربلامعلی میں شروع ہوگیا ہے

شعبہ مذہبی امور دینیہ میں مدارس کے مسول جناب عباس نے کہا کہ عراق  بھر کے مدارس میں موجود طلباء کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس میں صوبوں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور پوزیشن ہولڈر کو انعام دیا جائے گا ۔یہ امتحان قطر النداء ،فقہ اور منظق کا ہونگے

انہوں نے مزید کہاکہ اس مرکزی امتحان میں فقط لڑکےنہیں بلکہ اس میں لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔مجموعی طور پرعراق بھر سے 200 سے زائد طلباء و طالبات نے اس مقابلے  کے امتحان میں شرکت کی ہے۔  اس مقابلے کا مقصد دینی طلاب کے درمیان علمی مقابلے کا رحجان پیدا کرنا ہے تاکہ باصلاحیت لوگ میدان میں آسکیں۔

واضح رہے کہ عراق کے اندر اور باہر شعبہ امور دینیہ کے زیر اہتمام مدارس میں تمام سہولیات مذکورہ شعبہ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں  اور تعلیم کے فروغ کے لئے ممکنہ اقدام کیے جاتے ہیں تاکہ مدارس میں آنے کا رحجان زیادہ ہو اور علوم محمد وآل محمد ص  دنیا کے کونے کونے تک پہنچ سکے

اس وقت پورے عراق میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے  70 سے زائد مدارس دینیہ اس شعبے کے زیر انتظام چل رہے ہیں 

امیر موسوی

ابو علی