حرم امام حسین علیہ السلام نے صوبہ مثنی میں یتیموں کی تعلیم و تربیت کے لئے سکول کا قیام

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے صحت و تعلیم کوعام کرنے کے لئے صوبہ مثنی میں  عبد اللہ رضیع سکول کے قیام کا اعلان جو کہ یتیموں کی تعلیم و تربیت کے لئے بنائے گئے  تعلیمی نیٹ ورک کا حصہ ہے 

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ ایتام کے سربراہ جناب سعد الدین نے  انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کی حکم پر ہماری ٹیم عراق کے صوبہ مثنی میں عبد اللہ رضیع سکول  میں جلد ازجلد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے جس میں تمام سہولیات مفت میں دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ صوبہ مثنی میں ایک مومن کی جانب سے یتیموں کی فلاح و بہبود کے لئے 2000 مربع میتر زمین وقف کی ہے جس پر جلد از جلد کام شروع ہوگا یہ اسکول امام رضا چیرٹی فاونڈیشن جو کہ مرجع اعلی سید علی سیستانی کے نمائندے کی زیر نگرانی چل رہا ہے اس کے اور حرم امام حسین ؑ کی تعاون سے چلے گا  

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا چیریٹی فاؤنڈیشن یتیموں کی کفالت اورانکی دیکھ بھال جاری رکھے ہوئے ہیں،

 جس میں ٹرانسپورٹ، مفت تعلیم، کھانا پینا، یونیفارم، صحت اور طالب علم کی سیر و تفریح سمیت تمام ضرورتوں کو 

پوا کرتے ہیں اس کے علاوہ غریب و نادار اور کم آمدنی والے افراد کی گھروں کی ترمیم اور لوازمات زندگی مفت فراہم کی جاتی ہی

البنا نے بتایا کہ اسکول کا افتتاح وزارت تعلیم حکومت عراق کے متعلقہ حکام سے سرکاری منظوری حاصل کرنے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے اور انتظامی اور تدریسی عملہ مقرر کیا گیا اور یتیم طلباء کے داخلے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔