حرم امام حسین علیہ السلام میں حافظان قرآن کے کانوکیشن کی پر وقار تقریب

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دار القرآن کی جانب سے حافظان قرآن کے دوسری بیج کی کانوکیشن کی تقریب صحن حسینی میں متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ اور دیگر مذہبی و سماجی شخصیات کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
افتتاحی تقریب سے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ مھدی کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قاری قرآن اور حافظ قرآن میں کچھ صفات کا ہونا ضروری ہے جو کہ قرآن و سنت سے ماخوذ ہیں ۔
ان میں پہلی صفت یہ ہو کہ حافظ قرآن کی زبان اور دل ایک ہو اور وہ جو کچھ زبان سے تلاوت کریں اس پر عقل سے غور وفکر کریں اور جو سورہ یاد کریں اس پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ قرآن کو حفظ کرنا ایک الہی توفیق ہے اور قرآن کے ذریعے معرفت الہی حاصل کرنا چایئے۔
مزید برآں قرآن کے ان مفاہیم کو سمجھ کر ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بٖغیر عمل کے صرف قرآن کو پڑھنا کوئی فائدہ نہیں ہے لہذا حافظان قرآن اس نقطے سے آگاہ رہیں۔ 
دوسری صفت جو حافظ قرآن میں ہونی چاہیے وہ یہ ہے کہ ہمیشہ قرآن ان کی نگاہ میں رہنا چاہیے یعنی وہ روز مرہ کی زندگی کو قرآن کے اصولوں کے مطابق گزاریں ۔
 ایک قاری وحافظ زندگی کے تمام مراحل میں دوسرے لوگوں سے مختلف ہوناچایئے۔اس کا اٹھنا بیٹھنا  بلکہ ہر حوالے سے وہ ایک چلتا پھرتا قرآن ہونا چاہیے۔ 
تیسری اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ آپ کا یہ حفظ کرنا یہ تلاوت کرنا یہ سب مقدمہ ہے قرآن کو اپنی زندگی کے لئے رہنما اور ماڈل بنانے کے لئے ۔
 اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لیے پیدا کیا کہ وہ اپنے خالق و مالک کو پہچان کر اس کی عبادت کرے اور صفات الہٰیہ کو اپناتے ہوئے اس کا بندہ بن جائے۔
چنانچہ اس نے اپنے بندوں کی رہنمائی کے لیے ہر دَور میں انبیاء و رسل مبعوث فرمائے اور انہیں ایسی شریعتیں عطاکیں جو کہ اس زمانے کے حالات کے پیش نظراستعداد انسانی کے لحاظ سے کامل اور نجات دہندہ تھیں۔ 
دار القرآن کے میڈیا سنٹر کے عہدیدار کرار الشمری نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا قومی حفظ کے منصوبے کے تحت، دارالقرآن نے آج حفظ قرآن کرنے والوں کے دوسرے بیچ کی کانوکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
اس تقریب میں کل 1059 حفاظ  نےشرکت کی ہے۔حفاظ میں بچے اور بچیاں دونوں شام تھیں۔
 اس میں حافظوں کی تعداد 60 ہے جبکہ حافظات کی تعداد 999 ہے جبکہ معلم و معلمات کی تعداد 157 ہے۔
 اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے 200 سے زائد لوگوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔  
انہوں نے مزید کہا کہ اختتامی تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف اینکر مرتضی السعیدی کر رہے تھے، جبکہ تلاوت قرآن کریم جناب عبداللہ زہیر الحسینی نے خوبصورت آواز میں کی جس کو سامعین نے بہت سراہا۔

عماد بعو

ابو علی