کربلا حرم امام حسین علیہ السلام میں''جشن صادقین''کا اہتمام

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے زیر انتظام خاتم الانبیاء آڈیوٹیریم میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ”جشن میلاد صادقین“ کا اہتمام کیا گیا۔
شعبہ مذہبی امور کے معاون علمی جناب شیخ احمد العاملی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوکہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے  ہفتہ وحدت کے طور پر پورے عراق کے مختلف مقامات پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن ،کانفرنسز اور سیمینارز کا اہتمام کیا۔

مرکزی جشن حرم امام حسین علیہ السلام میں منعقد کیا گیا تھا 
انہوں نے کہا کہ آج کے اس پر نور جشن میں مقررین نے عربی، انگریزی، افریقی اور فرانسیسی زبانوں میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی۔ اس جشن میں کربلا معلی میں موجود مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دینی طلاب کرام نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہرسال پہلے سے بہتر طور پر ہم جشن میلاد صادقین مناتے ہیں جس میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوتیں ہیں۔
  سیرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہیں اور انکی پیروی کرنے سے ہی ہمیں دینا و آخرت میں نجات ملتی ہے۔ 
  واضح رہے اس وقت حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام کربلا معلی میں 30 سے زائد ممالک کے طلباء دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان سب نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
امیر الموسوی

ابو علی