حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد کا المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دار القرآن کریم  قرآن کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خیرالدین الہادی نے المصطفی یونیورسٹی کے عراق کے مرکزی آفس کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعاون ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
قرآنی میڈیا سنٹر کے عہدیدار، کرار الشمری نے کہا، شعبہ دار القرآن کریم کے سربراہ نے مختلف ثقافتی اور علمی اداروں کے ساتھ اپنے روابط کے سلسلے میں عراق میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد کتابوں کے ترجمے اور تحقیق کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرنا تھا تاکہ  معاشرے  کی علمی اور فکری سطح کو بلند کرنے میں مل کر کام کر سکیں 
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر شیخ محسن زادہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ قرآنی تعلیمی منصوبے کے قیام پر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر الموسوی

ابو علی