بغداد بین الاقوامی کتاب میلے کی جاری نمائش میں حکومتی تعاون سے فکری اور ثقافتی موضوعات کے ساتھ ملکی اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں کی شرکت

بغداد کے بین الاقوامی کتاب میلے میں 24 عرب اور غیر ملکی پپلیشرز نے شرکت کی۔  اس نمائش میں پہلی بار مختلف فکری، ثقافتی، ادبی اور مذہبی موضوعات  شامل ہیں۔

 اس لئے عراقی لوگوں کی بڑی تعداد بالخصوص کتابوں کے شوقین ادیب اور شاعر  اس بک سٹال کی طرف رخ کر رہے ہیں۔

بغداد انٹرنیشنل بک فیئر کے ڈائریکٹر محمد ذکی احمد نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہاکہ نمائش میں عرب ممالک سے 15جبکہ دیگر ممالک کے 500 سے زائد  اشاعتی اداروں نے شرکت کی ہے۔

کچھ پپلیشرز نے پہلی بار بغداد  بک فیئر میں شرکت کی ہے۔ اس بین الاقوامی کتاب میلے میں صبح سے شام تک لوگوں کے ٹرن آوٹ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کی نمائش کو جو چیز دوسرے سالوں سے ممتاز کرتی ہے ،وہ بک ریڈنگ کے لئے کیے گئے اقدامات ہیں۔

   عراقی وزارت برائے فلاح و بہبود نوجوانان اور دیگر ادروں کی تعاون سےجوانوں میں بک ریڈنگ سکیل کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

  عراقی پبلشنگ ہاؤسز کو بلاسود قرض دینے کا آغاز کیا ہے۔ اسطرح کے مرکزی کتاب میلوں کی انعقاد کے لئے حکومتی سطح پر تعاون کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ملکی ثقافت  اور کلچر کو نوجوان نسل تک منتقل کیا جا سکے

عماد بعو

ابو علی