زائرین کی سہولت کے لیے کربلاء اور نجف کے درمیان تیزرفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کربلاء معلی اور نجف اشرف کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس شروع ہو جائےتو اس سے زائرین کے لیے ان دو شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 20 منٹ ہو جائے گا۔

عتبہ حسینہ اور عراق کے دیگر عتبات عالیہ کی ذمہ داروں کی وزیراعظم ہاوس میں ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں  کربلاء و نجف اشرف کے درمیان تیزرفتار ٹرین سروس شروع کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے نمائندے احمد حسن فہد نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس میں ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں تمام عتبات عالیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ  کربلاء و نجف اشرف کے درمیان تیز رفتار  ٹرین سروس شروع کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ اس ٹرین  کے سٹیشن نجف اشرف و کربلاء کے علاوہ کربلاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ بھی ہونگے اور کربلاء میں سید جودہ یا اس کے قریب میں سٹیشن ہوگا

 فہد نے مزید کہا کہ یہ ٹرین چھ سے آٹھ میٹر کی بلندی پر معلق ہو گی اور جس کی رفتار150 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔

 اس میں 1500 مسافر ایک ہی وقت میں سفر کر سکیں گے اور نجف اشرف سے کربلاء کا فاصلہ 15 سے 20 منٹ میں طے ہوگا اس تیز رفتار ٹرین میں وی آئی پی ڈبوں کے علاوہ بچوں اور خواتین کے لئے الگ ڈبے ہونگے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرین کا نام براق یا فطرس ہوگا۔ مستقبل میں اس کو بغداد روٹ کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا، وزیراعظم کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ امور ڈاکٹر ناصر الاسدی کی سربراہی میں مجاز کمیٹی، دونوں مقدس صبوں کے گورنروں کے ساتھ مل کر کربلا سے نجف تک فیلڈ سروے کرنے کے لیے کربلا آئنگے

ابراہیم العوینی

ابو علی