حرم امام حسین علیہ السلام نے 40 دنوں میں 16 ملیار دینار مریضوں کی علاج کے لئے خرچ کیے

حرم امام حسین علیہ السلام کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے ایام عزاء میں زائرین کے علاج و معالجہ پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات کو بیان کیا ہے۔
ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے آفیشل اعداد و شمار کے مطابق کہ جس کی ایک کاپی انٹرنیشنل میڈیا سنٹر نے حاصل کی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں، ایام عزاء میں جاری مفت صحت  پیکج میں شروع سے لیکر آخر تک 217950 لوگوں نے او پی ڈی میں مراجعہ کیا  جبکہ 4815 سرجیکل کیس آئے، جن میں بڑے آپریشن بھی شامل ہیں۔ 
 ان ہسپتالوں کی لیبارٹریز میں 290540 مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ روضہ امام حسین علیہ السلام کی طرف سے شہریوں کے مفت علاج پر خرچ کی جانے والی رقم (16) ارب (63) ملین اور (231) ہزار عراقی دینار ہے جو متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کے حکم پر عطاء حسین علیہ السلام کے نعرے کے ساتھ چالیس دن تک جاری رہنے والے صحت پیکج پر خرچ ہوئی

امیر موسوی 

ابو علی