معروف عالم دین محقق آیت اللہ سید محمد مہدی حسن خرسان کی وفات پر نجف کی فضا سوگوارکربلا و نجف میں تشیع جنازہ

کربلا معلی حرم امام حسین(ع) اور حرم حضرت عباس(ع) میں حوزہ علمیہ کے بزرگ استاد، معروف عالم دین، فاضل ترین شخصیت، محقق آیت اللہ سید محمد مہدی حسن خرسان موسوی (قدس سرہ) کے تشیع جنازہ کے مراسم ادا کیے گئے

حوزہ علمیہ نجف اشرف نے  اتوار کی صبح اعلان کیا گیا کہ محقق زمان آیت اللہ سید محمد مہدی حسن خرسان 98 سال کی عمر میں قضاء الہی سے انتقال کر گئے تشیع جنازہ کے مراسم باب قبلہ سے شروع ہوئے  تشیع جنازہ میں متولی شرعی حرم امام حسین ؑ جناب شیخ عبدالمھدی کربلائی کے علاوہ بڑی تعداد میں دینی و سماجی شخصیات اور حوزہ علمیہ کے طلباء و علماء نے شرکت کی

حرم حضرت عباس(ع) میں الوداعی مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد علامہ مرحوم کے جنازہ کو براستہ ما بین الحرمین روضہ مبارک امام حسین(ع) میں لے جایا گیا کہ جہاں پر روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی امامت میں زیارت و نماز کے مراسم ادا کیے گئے اور آج نجف اشرف میں تشیع جنارہ کے بعد حرم امام علی ؑ میں دفن کیا گیا حوزہ علمیہ نجف اشرف میں  آج عام تعطیل کی گی اور مراجعین کے نمائندے و اساتذہ حوزہ کے علاوہ علماء و طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی

 واضح رہے کہ آیت اللہ محمد مہدی خراسان حوزہ علمیہ کے سینیئر ترین استاد، محقق، ادیب اور مصنف ہیں اور انھوں اپنی زندگی کو اہل بیت علیہم السلام کے علوم کی نشر واشاعت کے لیے وقف کیے رکھا

ابراہیم العوینی

ابو عل