سکردو میں ‘حسین ؑ سب کا’ کانفرنس منعقد

پاکستان سکردو ( پ۔ر) معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن کے زیر اہتمام 30 واں عظیم الشان اتحاد بین المسلمین حسینؑ سب کا کانفرنس سکردو میں منعقد ہوئی

کانفرنس میں ملک بھر سے جید علما ء کرام ،شعرا ،ادیب اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں اس موقع پر تمام مسالک کے علما کرام نے دو ر حاضر میں اتحاد اُمت کے لئے امام حسین ؑ کی ذات مقد س کو بہترین مشعل راہ قرار دیا ہمار ا خدا،کعبہ ،کتاب اور قبلہ ایک ہے تو تفریق کس بات پر ہے

حسین ابن علی ؑ کی مقدس ذات اسلام کا مرکز و محور ہے مقررین اور شعرا نے اپنے کلام میں مسلمانوں کے درمیان امن بھائی چارگی کی فضا کو مستحکم کرنے پر زور دیا کانفرنس میں علما کرام نے کہا کہ ہمیں آپس کی سیاسی چقپلس اور رنجش کو مذہب اور دین کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے جس قدر آج دنیا کے اُفق پر مسلمان تذبذب کا شکار ہے تو وہ ہماری ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے ہیں اس موقع پر علماکرام نے کہا کہ اسلام اور حسین ابن علی ؑ کی ذات لازم ملزوم ہے دنیا میں فتنہ و فساد پھیلانے والے یزید ہوسکتے ہیں اور حسین ؑ کی ذات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے مقررین نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کے لئے شیعہ سنی اتحاد صرف اور صرف حسین ابن علی ؑ کی ذات گرامی کو نمونہ عمل بنا کر ہی ممکن ہے۔

ملک کے نامور خطیب اہلسنت رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات تمام عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اہلسنت اور اہل تشیع میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جو لوگ مسئلہ کھڑ ا کرتے ہیں ان کا اسلام اور شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں ہے دنیا امن کا گہوارہ تب بنے گا جب تمام مسلمان ایک دوسرے کو تسلیم کرے

اُنہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دنیا میں فساد پھیلانے والوں کا سلام اور شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں ہے ملک میں مفاد پرست سیاستدان شیعہ سنی ،مسلکی تقسیم کے زریعے اقتدار پر آجاتے ہیں جو کہ خطرناک اور ملکی استحکام کے لئے چیلنج ہے اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گلگت بلتستان کی طرح امن کا نظام چاہتا ہوں۔

سکردو میں ہونے والے اتحاد امت کانفرنس حسین ؑ سب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام اور مقررین نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے جس کا پیغام امن و آشتی ہے اس موقع پر علما کرام نے حسین ؑ سب کا کانفرنس کو گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے بہترین ذریعہ قرار دیا۔