روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مطابق اربعین حسینی میں 2 کڑور 20 لاکھ زائرین نے شرکت کی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سکرٹریٹ کی آج بروز بدھ (20 صفر 1445ھ) بمطابق (6 ستمبر 2023ء) کو جاری پریس ریلیز میں بتایا گيا ہے کہ زائرین کی گنتی کے الیکٹرونک نظام سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں 22,019,146 زائرین نے شرکت کی۔

واضح رہے یہ اعداد وشمار صرف آج دوپہر 12بجے تک کا ہے جبکہ ابھی تک زائرین اربعین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے چند سالوں میں اربعین پہ کربلا معلی میں زائرین کی تعداد سن 1438ھ ۔ ایک کڑور بارہ لاکھ سے زیادہ سن 1439ھ ۔ ایک کڑور اڑتیس لاکھ سے زیادہ سن 1440ھ ۔ ایک کڑور ترپن لاکھ سے زیادہ سن 1441ھ ۔ ایک کڑور باون لاکھ سے زیادہ سن 1442ھ ۔ ایک کڑور پینتالیس لاکھ سے زیادہ سن 1443ھ ۔ ایک کڑور تریسٹھ لاکھ سے زیادہ سن 1444ھ ۔ دو کڑور گیارہ لاکھ سے زیادہ اور اس سال سن 1445ھ ۔ دو کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ_2023_

الحمدلله اس سخت گرمی میں زائرین کا اپنے سید و سردار سیدی شباب اہل جنت کی در حاضری دی اور اللہ اور رسول اللہ سے کیا عھد و پیمان وفا کیا ساتھ عراقی حکومت اور عوام کا بے مشکور و ممنون ہیں ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ ہم ان کے ان خدمات کا شکریہ ادا کرسکیں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ رن حسین ع تمام زائرین خادمین کی اعمال کو قبول فرمائیں۔آمین