دنیا کا سب سے بڑا جلوس بین الحرمین میں قرآن اٹھائے ہوئے

قبیلہ بنی عامر نے اپنے ماتمی دستے موکب عزاء بنی عامر نے بین الحرمین میں قران کریم اٹھائے ہوئے قران کے حق میں نعرے بلند کئے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے مطابق آج قبیلہ بنی عامر کا ماتمی باب قبلہ امام حسین علیہ السلام سے ہوتا ہوا جب بین الحرمین کی کھلی فضا میں پہنچا تو قران سے محبت کا خوبصورت پیغام دیا دنیا کو دیا اربعین قرآنی ثقافت سے مزین اجتماع کا نام ہے ۔ اہل بیت علیہم السلام اور قرآن کبھی جدا نہیں ہو سکتے لہذا اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والے اپنے گھروں کے اندر قرآنی ماحول پیدا کریں اور عزاداری کے پروگراموں میں ثقافت قرآنیہ کو فروغ دیں۔ بنی عامر نے دنیا بھر میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف عملی احتجاج کیا اور اربعین کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ تم جتنی مرضی قرآن کی مخالفت کر لو ، قرآن کی اہانت کر لو ہم کتاب الہی کو ایسے سربلند کریں گے کہ آسمان کی بلندیوں سے فرشتے دیکھ لیں اور خالق اکبر سے عرض کریں کہ اس کتاب کی حرمت کے امیں حسین ابن علی علیہ السلام کے پیروکار ہیں۔ موکب عزاء بنی عامر نے بین السطور آیات قرآنیہ کے ذریعے جو چند پیغامات نمایاں کیے ان میں سے ایک پیغام یہ بھی تھا کہ تمام انسان ایک آدم کی اولاد ہیں اور قبائل کی کی تقسیم صرف اور صرف پہچان کی خاطر ہے ورنہ اللہ کے ہاں زیادہ مقدس و محترم وہی ہے جو زیادہ با تقوی ہے اور نسب اس وقت تک بے فائدہ ہے جب تک ذاتی شرف اور حسب اپنے اندر پیدا نہ کیا جائے۔ ہمارے مولا و آقا امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کا فرمان بھی ہے کہ من بطاء بہ عملہ لم یسرع بہ نسبہ کہ جس بندے کو اس کا عمل پیچھے دھکیل دے اس کا نسب اس کو مقدم نہیں کر سکتا۔