سائیکلوں پر سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کر کے اربعین واک میں شرکت

اربعین حسینی واک میں شرکت کے لئے محبان اہلبیت علیہم السلام کی ایک ٹیم سائیکلوں کے ذریعے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کر کے کربلاء معلی پہنچ گئی یے۔
زائر امام حسین علیہ السلام مہدی صالح مہدی نے میڈیا سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ 2008 سے ہم ہر سال زیارت اربعین
کے لئے سائیکلوں پر سینکڑوں کلومیٹر کا سفر ایک ہفتے میں  طے کرتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کا ایک گروپ بصرہ سے نکلتا ہے اور ذی قار،مثنی ،دیوانیہ ،نجف سے ہوتا ہوا کربلاء معلی پہنچتا ہے تاکہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت اربعینیہ میں شریک ہو سکیں۔ 
 امام رضا علیہ السلام کے حرم کے خدام کی ٹیم کے سرپرست منصور علی پور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بائیس افراد پر مشتمل یہ گروپ عظیم الشان اربعین حسینی مارچ میں شرکت کے لئے سائیکلوں کے ذریعے شلمچہ بارڈر پار کر کے پہلے نجف اشرف جائے گا اور اس کے بعد وہاں سے کربلاء معلی روانہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی مارچ کا پیغام عالمی سامراج سے جنگ کے لئے آمادگی ہے ۔
 اس عظیم مارچ  میں شرکت صرف کربلاء کے شہیدوں کو یاد کرنا ہی نہیں ہے بلکہ حجت خدا حضرت امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے خود کو تیارکرنا ہے۔
مزید برآں ایک  غیر معمولی کارنامہ بھی رقم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ہم 43 افراد پر مشتمل جوانوں نے سائیکل پر واک  شروع کی تھی اور آج ہمارے ساتھ کئی گروپ اس واک میں شریک ہو رہے ہیں۔
 ہمارا پہلا گروپ یکم صفر کو جبکہ دوسرا گروپ چار صفر کو اور ہمارا گروپ چھ صفر کو بصرہ سے روانہ ہوا۔ 
 ہم سب کربلاء میں جمع ہوئے ہیں ۔
جتنے بھی سائیکل سوار ہیں، یہ سب بصرہ کے مختلف ٹورنامنٹس میں شریک ہونے والے مشہور کھلاڑیوں میں سے ہیں۔
ایک سائیکل سوار احمد صالح نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پیدل چلتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام کے اخلاق کی پیروی کریں اور وقت پر نماز پڑھیں کیونکہ یہ دین کا ستون ہے، جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام نے نماز قائم کرنے کے لیے جنگ روکی  تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی مارچ کا پیغام عالمی سامراج سے جنگ کے لئے آمادگی ہے اور اس عظیم مارچ  میں شرکت صرف کربلا کے شہیدوں کو یاد کرنا ہی نہیں ہے بلکہ حجت خدا حضرت امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے خود کو تیارکرنا ہے

عماد بعو

ابو علی