مدینة الامام حسین للزائرین، نے زیارت اربعین کے حوالے سے بنائے گئے اپنے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے

حرم امام حسین ؑ کے زیر اہتمام موکب مدینة امام حسین علیہ السلام  نے زائرین کی سیکیورٹی حفاظت، خدمت اور علاج معالجہ کے متعلق منصوبے پرعملی طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ 
مدینہ امام حسین علیہ السلام  کے ڈائریکٹر وائل حمزہ نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ ہم نے زائرین کے استقبال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور موکب کی طرف سے کئی  خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں،

یہاں پر فقہی سوالات اور ان کے جوابات کے لیے مراکز کھولنا اور اخلاق و عقائد کے متعلقہ سوالات کے جواب دینا اور مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ پارٹیشنز میں باجماعت نماز کا انعقاد کرنا ،شامل ہے۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ استفتاءات کے مراکز میں غیرعراقی  علماء ،غیر ملکی زائرین کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے موجود ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا، بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مضبوط اور بہترین منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کے لیے کھانا فراہم کیا جائے گا، اس کے علاوہ ایک الیکٹرانک مانیٹرنگ یونٹ بھی موجود ہو گا جو تمام صورت حال کو مانیٹر کرے گا۔
 ہمارے پاس اربعین کے زواروں کی خدمت کے لیے 700 رضاکار بھی موجود ہیں ،جن میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں۔ 
 یاسری نے یہ بھی بیان کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے  سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات موجود ہیں۔
موکب میں داخل ہونے والے راستوں پر چیک پوسٹ بنائی گئی ہیں ۔
اس علاوہ موکب مدینہ الزائرین میں گشت کرنے والے رضا کار بھی موجود ہونگے  جو زائرین کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ان  نگرانی اور مدد کریں گے جنہیں مدد کی ضرورت ہو گی

عماد بعو

ابو علی