ویٹیکن سٹی کے بابوی انسٹیوٹ میں پیغام اہلبیت علیہم السلام پہنچا دیا گیا

حرم امام حسین علیہ السلام نے ویٹیکن سٹی کے بابوی انسٹیوٹ فار اسلامک سٹیڈیز میں ساٹھ مختلف اسلامی عناوین اوربالخصوص امام حسین علیہ السلام کی فکر پرمشتمل کتابیں پہنچا دی ہیں۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے مسئول جناب حیدر منگوشی نے ایک بیان میں کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تمام عالم کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور ان تک اسلام کا اصل چہرہ جو امن محبت اور بھائی چارگی کو فروغ دیتا ہے کو پہنچائیں تاکہ انکو اصل اسلام کے بارے میں معلومات حاصل ہوں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر ویٹیکن سٹی میں موجود عراقی سفارت خانے کے تعاون سے حرم کی طرف سے چھاپی گئی کتابوں کی پہلی گھیپ پہنچا دی گئی ہے، جس میں 60 سے زائد مختلف عناوین پرانگلش اورعربی زبان میں کتابیں موجود ہیں۔
  پہلے مرحلے میں ہم نے عالمی قوانین کے مطابق ان کتابوں کو عراقی سفارت خانے میں پہنچا دیا ہے۔
 پھروہاں سے بابافاتکان کی لائبریری اور بابوی انسٹیوٹ فار اسلامک سٹیڈیز میں پہنچائیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم دوسری کھیپ بھی پہنچائیں گےجس کی تیاری کی جا رہی ہے۔
واضح رہے یہ اقدام انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے اعلی سطحی وفد کا دورہ ویٹیکن سٹی اور پوپ سے ملاقات میں طے ہوا تھا۔
اس ملاقات میں اس پوائنٹ کو اٹھایا گیا تھا کہ پوپ کی لائبریری میں اسلامی عناوین اور بالخصوص تشیع کے بارے میں کتابیں بہت کم تھیں۔ اس لئے حرم امام حسین علیہ السلام نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔