مرجع دینی اعلی آیت اللہ سيد علي الحسينيّ السيستانيّ دام ظلہ الوارف کی الجادریہ کے وفد کا استقبال کیا

نجف اشرف کے مرکزی دفترمیں آیت اللہ العظمی السید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے آج عراق کے الجادریہ نامی علاقے سے آنے والے ان شہریوں سے ملاقات کی

 ان مظلوم مومنین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی شکایت کی تھی اورانہوں نے ان دباؤ اور دھمکیوں کے بارے میں شکایت کی تھی جس کا انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کچھ جماعتوں کے فائدے کے لیے ایک گروہ نے ان لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

 مرجع عالیقدر نے ان طریقوں کی مذمت کی جو شریعت اور قانون کے منافی ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اقتدار کے عہدوں پر اور ملکی امور کے زمامدار افراد کا ایک اہم ترین فریضہ شہریوں کی جان و مال اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور ان کے خلاف کھڑے ہونا ہے جو ڈرا دھمکا کر ان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو سرکاری عہدے پر فائز ہیں