عراق اور عالم اسلام کے لیے حرم کے شعبہ شعائر نے عاشورہ کے لیے مواکب کی تیاری کا اعلان کر دیا ہے

عراق اور عالم اسلام کے لیے عتبہ حسینہ اور عتبہ عباسیہ کے تابع ،شعبہ شعائر مواکب اور حسینی تنظیموں نے دس محرم کی زیارت کے متعلق انتظامات کے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے۔ شعبہ شعائر کے سربراہ عقیل یاسری نے کہا کہ 2,000 مواکب پورے شہر کربلاء میں خدمات انجام دیں گے جبکہ 560 قدیمی کربلاء کے اندر خدمات انجام دیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شعبہ شعائر نے مواکب حسینہ کی خدمات کے لیے قانونی موافقت حاصل کرنے کے لیے گزشتہ سال ذی الحج کی دسویں تاریخ سے کام کرنا شروع کیا تھا تاکہ وہ محرم کے مقدس مہینے کے پہلے دس دنوں میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے احیاء کے لئے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ جلوسوں اور مواکب کے اوقات صبح سویرے سے شروع ہوتے ہیں ۔ جلوس (ماتمیوں) کے ساتھ دوپہر چار بجے تک آ سکیں گے، جس کے بعد رات کے بعد دو بجے تک کربلاء کے اطراف کے جلوسوں کا وقت ہو گا۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی گفتگو کا اختتام کیا کہ اس طریقہ کار کا مقصد نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے تاکہ مواکب اور جلوس ابو الفضل العباس علیہ السلام کے حرم میں نظم ونسق سے داخل ہوں اور بین الحرمین سے ہوتے ہوئے ان جلوسوں کا اختتام امام حسین علیہ السلام کے حرم میں نظم و ضبط سے ہو۔ امیر موسوی ابو علی