حرم امام حسین علیہ السلام کے ایک ڈائیلاسز سنٹر میں ایک لاکھ چالیس ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے

حرم امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر حمزہ عبیدی نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کے حکم پر ایک ایسے رفاعی ڈائیلاسز سنٹر کو بنایا جا رہا ہے جس میں روزانہ لاکھوں مریضوں کا ڈائیلاسزکیا جائیگا جن کے تمام اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام برداشت کریگا۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے متولی شرعی کو حرم کے موجودہ ڈائیلاسز سنٹرمیں ایک سال کے اندرآنے والے مریضوں کی تعداد کے بارے میں بھی مطلع کیا جو کئی ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس کے علاوہ حرم کے دیگر ہسپتالوں میں گردوں کی پیوند کاری کی تعداد کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈائیلاسز سنٹر میں (تیرہ) بڑے ہال ہوں گے اوراس میں ہونے والے تمام مریضوں کو روضہ مبارک کی جانب سے مکمل ادائیگی کی جائے گی۔ إبراهيم العوينى ابو على