حرم امام حسین کے زیر اہتمام نجف اشرف میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی موجودگی میں پہلی بار تین روزہ اسٹریٹجک فورم کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام نے رواد فاؤنڈیشن فار ڈیویلپمنٹ اینڈ انفارمیشن کے پلیٹ فارم سے نجف اشرف کے علویہ آڈیوٹیرم  میں پہلے اسٹریٹجک لیڈرشب فورم کا اہتمام کیا جس میں متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ عبد المہدی کربلائی حفظہ اللہ ، وقف شیعی کے سربراہ ڈاکڑ حیدر شمری اور حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب حسن رشيد عبايجي کے علاوہ ملکی و غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی ۔

رواد فاؤنڈیشن فار ڈیویلپمنٹ اینڈ میڈیا، کے ڈائریکٹر شیخ حسین محمد کعبی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم دنیا میں تیزی سے  ہونے والی سائنسی ترقی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں جس میں مصنوعی ذہانت سے انسان کی زندگی بشمول خاندانی نظام ،روزگار ،اور میڈیکل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جن خصوصیات اور تیز رفتاری سے دنیا آگے بڑھ رہی ہے اس سے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے سائنس  ٹیکنالوجی اور اپنی صلاحیتوں کو بھرپور استعمال کرنا ہوگا۔

 ٹیکنالوجی سے دنیا سمٹ گئی ہے۔

 ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ  کر کے اداروں میں نظم و نسق کے ساتھ مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک تھنک ٹینگ کے ذریعے نظام کا جامع جائزہ لینا چاہیے اور دقیانوسی سوچ کو چھوڑ کر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی امور اور اداروں کی قیادت کو مضبوط کرنے کے لیے وسعت نظری، علمی طاقت، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، تجربات اور موجودہ دور میں ہونے والی پیش رفت سے استفادہ کرنا ہوگا۔

کعبی نے زور دیا کہ فیصلہ سازی میں معاونت کے لیے خصوصی مراکز کی طرف سے ادا کیے جانے والے جامع کردار کو دیکھنا ضروری ہے جو متعلقہ ڈیپارمنٹ کے ساتھ ایک موثر شراکت داری کے انتظام کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ اس فورم کا مقصد ضرورت کے مطابق ایک نئی قیادی  سوچ کو جنم دینا اور ترقی یافتہ ممالک اور اداروں کے سربراہوں کے ساتھ مل بیٹھ کر کام کرنا ہے ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ سب سے اہم نکات جن کو اس فورم  میں زیر بحث لانا ہے وہ یہ ہیں، سب سے پہلے ان چیلنجوں کی فہرست بنانا ہے جو اس وقت ہمارے اداروں کو در پیش ہیں  تاکہ انکے حل کی طرف جایا جا سکے۔

 اس کے علاوہ یہ سائنس اور مینجمنٹ کی ترقی پر بحث ہونی چاہیے۔

   ملک کو درپیش مسائل کے حل میں موثر تعاون کی ضرورت ہے۔

عماد بعو

ابو علی