حسین بن علی ع کا سانحہ سماجی انصاف کی خاطر شہادت کے اعلیٰ ترین مفہوم کو بیان کرتا ہے۔(جون اشر انگریز مستشرق)

٫امام حسین علیہ السلام استشراقی تحقیقات میں،
یہ ایک کتاب ہے جو کہ عتبہ حسینہ کے تحقیقات و بحوث کے لیے ،مرکز کربلاء، سے صادر ہوئی ہے۔
اس کتاب کے مؤلف نے اس کتاب کی چند فصول ایسی بنائی ہیں جوان عالمی تحریروں اور تالیفات کے متعلق ہیں جو کربلاء کے متعلق لکھی گئی ہیں۔
اس کتاب میں مؤلف نے انگریز مؤلف جون اشر کی کتاب ٫عراق کا سفر، کے متعلق مکمل معلومات تحریر کی ہیں۔

 کتاب کے مؤلف شیخ لیث عتیبی نے امام حسین علیہ السلام کے بارے میں جان اشرکے کلمات کو نقل کرتے ہیں کہ
حسین بن علی علیہما السلام کا سانحہ سماجی انصاف کی خاطر شہادت کے اعلیٰ ترین مفہوم کو بیان کرتا ہے۔
 عتیبی نے اپنی کتاب میں اشارہ کیا ہے کہ سفر ناموں کی کتابیں ان اہم ترین کتابوں میں سے ہیں جو تاریخ کو واقعات اور اعداد و شمار فراہم کرتی ہیں اور بہت سے اہم اعداد و شمار کے ساتھ علم (انسانیات) بھی فراہم کرتی ہیں۔
چونکہ بہت ساری تحقیقات کے نتائج مخصوص ممالک یا لوگوں کے متعلق بشریات کی تحقیقات پر قائم ہیں ۔

 ماخذ: کربلا سنٹر فاراسٹڈیز اینڈ ریسرچ