حرم حضرت عباس ؑ نے تہران میں قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لیے اپنی حتمی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دارقرآن ڈیپارمنٹ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لیے اپنی حتمی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

دارقرآن ڈیپارمنٹ کے وفد کے سربراہ شيخ مهدي قلندر خضر نے کہا کہ ،ہم نے ایران میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی قرآن نمائش میں شرکت کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور نمائش کا افتتاح چند گھنٹوں بعد ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، کہ علمی کمپلیکس کے ڈویژنوں اور مراکز کی تمام مصنوعات سٹال میں نمائش کے لئے پیش کی گئیں ہیں۔ اس نمائش میں دارقرآن ڈیپارمنٹ سے منسلک قرآن پرنٹنگ سینٹر، قرآن انسٹی ٹیوٹ کربلا، قرآنی پروجیکٹس سینٹر اور قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف شرکت کر رہے ہیں۔

شيخ مهدي قلندر خضر کے مطابق یہ شرکت روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی مختلف سطحوں پر قرآنی ثقافت کو فعال کرنے اور تفسیر، تصنیف، خطاطی اور طباعت کے شعبوں میں تعاون اور حمایت کرنے کے لئے ہے

عماد بعو

ابو علی