عتبہ حسینیہ مسلسل چھٹے سال قومی گروہی قرآنی مقابلے کا انعقاد کر رہا ہے

عتبہ حسینیہ  مسلسل چھٹے سال قومی گروہی قرآنی مقابلے کا انعقاد کر رہا ہے

یونیورسٹیوں کے طلباء کے حفظ تلاوت اور شیعہ تفسیر کے چھٹے گروہی قرآنی مقابلے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس مقابلے کو دارالقرآن الکریم  جامعہ وارث الانبیاء کے تعاون سے عتبہ حسینہ میں منعقد کرتا ہے۔ 
 دارالقرآن الکریم  کے قرآنی میڈیا سنٹر کے مسئول کرار شمری نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ چھٹے گروہی  قرآنی مقابلے کی سرگرمیاں چار روز تک جاری رہیں گی۔
 یہ مقابلہ پورے عراق کی یونیورسٹیوں اور اداروں میں  اس قومی قرآنی منصوبے کا حصہ ہے جو 2010 میں شروع ہوا۔ 
انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس مقابلے میں 28 سے زیادہ عراقی یونیورسٹیاں اور تقریباً 80 طلباء شریک ہوتے ہیں۔
انہوں نے مقابلے کے طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مقابلہ دو راؤنڈ کی شکل میں ہوگا۔
پہلے راؤنڈ میں تمام حصہ لینے والی ٹیموں کی یونیورسٹیوں کے  قرعہ کے مطابق  نام نکال کر ان کا مقابلہ کرایا جائے گا۔ 
قرعہ اندازی کا مقصد یہ ہو گا کہ ہر ٹیم اپنی مدمقابل ٹیم کو جان لے اور اپنے مقابلے کے وقت کو اور اسٹیج پر جانے کے وقت کو جان لے۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ پہلے راؤنڈ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں سے چھ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی ٹیموں کو دوسرے راؤنڈ کے لیے منتخب کیا جائے گا ۔ دوسرا راونڈ بھی اسی طریقہ کار سے قرعہ اندازی کے ذریعے شروع ہو گا۔ دوسرے راؤنڈ میں تین سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
شمری نے ان مقابلوں کے انعقاد کے مقصد کے بارے میں کہا: اس کا مقصد قرآن کی تلاوت اور تفسیر کے تمام شعبوں میں امید افزا قرآنی توانائیوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں ترقی دینا اور عراقی یونیورسٹیوں میں قرآنی تحریک کو فعال کرنا ہے۔  اور مقابلہ، ایثار اور تخلیقی صلاحیتوں کے جذبے کو فروغ دینا۔
 انہوں نے آخر میں کہا کہ مقابلے کا ایک مقصد قرآنی کام کو یونیورسٹی کے طلباء کی اہم ترجیحات میں شامل کرنا اور انہیں قرآنی کام  کے استمرار اور قرآن پاک اور اہلبیت علیھم السلام کے درمیان ربط پر ابھارنا ہے