کربلاء میں مرجع اعلی دام ظلہ کے نمائندہ نے عرب بورڈ کے پروفیسروں اور طلباء سے ملاقات کی اور انہیں مظبوط شخصیت کے مالک بننے کی نصیحت فرمائی

کربلاء میں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اورحرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے السبطین یونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کیا ۔
انہوں نے اس کیمپس کےاساتذہ اورانتظامیہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے طلباء سے بھی خطاب فرمایا۔
اپنے دورے کے دوران متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے عرب بورڈ کے پروفیسروں اور طلباء سے ملاقات کی جو کربلاء میں حرم امام حسین علیہ السلام کی میزبانی میں امتحان دینے کے لئے آئے ہوئے تھے۔
 شیخ عبد المہدی کربلائی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے کے لئے فائدہ مند افراد کی ضرورت ہے اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی شخصیت کو مظبوط بنائیں اور ہمارا مقصد بھی شخصیت کی تعمیر  ہے۔
 دوسری جانب حرم امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ساعدی نے کہا کہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف پوری عرب دنیا میں سائنس اور میڈیکل کے شعبہ میں آپ لوگوں کو آگے دیکھنا چایتے ہیں لہذا ہمیں موجودہ حالات اور ٹیکنالوجی کے دور میں اپنے وجود کا لوہا منوانا ہے۔
 نیز صحت و تعلیم کے شعبہ کو آگے بڑھانے کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام ہر ممکنہ تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

عماد بعو

ابو علی