حرم حضرت عباس ؑ میں یونیورسٹی طالبات نے وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا

حرم حضرت عباس ؑ کے زیراہتمام چلنے والے ادارے میں گریجویٹ مکمل ہونے والی 1600 طالبات نے حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا

بنات الکفیل گریجویشن تقریب : 1600 یونیورسٹی طالبات نے حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا. الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طرف سے منعقد کی گئی بنات الکفیل گریجویشن تقریب کے ضمن میں عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی 1600 طالبات نے بروز جمعرات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں وطن کی خدمت کی قسم کھائی۔

حضرت فاطمہ(ع) کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں گے، کے نعرے کے تحت منعقدہ اس پانچویں سالانہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء عراق کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا اس کے بعد حضرت عباس(ع) کی ضریح مبارک کے سامنے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس موسوی نے طالبات سے وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ وطن اور انسانیت کی خدمت کا حلف لیا۔ حلف اٹھنے والی طالبات نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں گریجویشن و حلف برداری کی تقریب کے انعقاد پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا اور اسے اپنی زندگی میں تبدیلی کا نقطۂ آغاز قرار دیا

عماد بعو

ابو علی