سیرالیون میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کا انعقاد

کربلاء کی شیردل خاتون حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے وارث الانبیاء فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیرالیون میں پر وقار جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں محبان اہل البیت علیہم السلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہمارے نام نگار کے مطابق یہ پروقار تقریب افریقہ کے جنوب میں واقع ایک شہر میں ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا۔
 اس کے بعد ،حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حیات مبارکہ دور حاضر کی خواتین کے لئے نمونہ،کے عنوان سے اہل البیت علیہم السلام فاؤنڈیشن کے مسئول جناب شیخ معاذ باح نے لیکچر دیا جس کو سامعین نے بہت پسند کیا۔
 اس محفل میں مقامی علماٰء اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 
حاضرین نے حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کا اس عظیم محفل کے منعقد کرنے پر اور افریقہ میں حرم کی جانب سے جاری تبلیغی پروگرامز کو مستمر رکھنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 
واضح رہے کہ جنوبی ساحل پر واقع افریقی ملک سیرالیون میں موجود مومنین ہمیشہ سے تعلیمات محمد وآل محمد علیہم السلام کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور یہاں کے علماء مختلف مناسبتوں پر پروگرام بھی منعقد کرتے ہیں