حرم حضرت عباس ع کے فوٹوگرافر کی روس میں موضوعاتی فوٹوگرافی کے مقابلے (35 ایوارڈز) میں پہلی پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافر سید سامر الحسینی نے روس میں موضوعاتی فوٹوگرافی کے مقابلے (35 ایوارڈز) میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں 9000 سے زیادہ فوٹوگرافروں نے حصہ لیا۔ سید سامر الحسینی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "ان کی ایوارڈ یافتہ تصویر ہندوستان میں ایک بزرگ خاتون کی سٹریٹ لائف کے موضوع پر مرکوز تھی، اور (دی بلیو آئی) کے ساتھ ٹیگ کی گئی اس تصویر نے 48,000 سے زیادہ تصاویر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔" انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے 130 ممالک اور 2,121 شہروں کے 9,480 فوٹوگرافروں کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیا جس میں کل 48,399 تصاویر مقابلے کے لئے پیش کی گئی تھیں اور اللہ تعالی نے ہمیں اس میں پہلا مقام حاصل کرنے کے قابل بنایا۔" انہوں نے وضاحت کی کہ "مقابلے میں ان کی کامیابی عراق کے نام کی برتری ہے، خاص طور پر امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابی الفضل العباس علیہ السلام کے مقدس شہر کربلا کے نام کی کامیابی ہے