علوم محمد وآل محمد ع کو دنیا کے کونے کونے تک پھیلانے کے لئے حرم امام حسین ع نے جاپان میں ثقافتی مرکز کا افتتاح

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام تعلیمات اور افکار محمد وآل محمد علیہم السلام کو پھیلانے کے لئے جاپان میں امام مہدی علیہ السلام ثقافتی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
مرکز کے نائب سربراہ شیخ احمد الفتلاوی  نے کہا کہ یوں تو مرکز کی فعالیات پچھلے سال محرم الحرام  سے ہی شروع ہو گئی تھیں تاہم باقاعدہ عمارت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا اس لئے ہم نے باقاعدہ طور پر مرکز کی بنیاد رکھ دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اور علوم محمد وآل محمد علیہم السلام لوگوں تک پہنچ سکیں۔   
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان میں مرکز کے تعاون سے مختلف مساجد میں مزید سرگرمیاں جاری بھی جاری ہیں۔ 
 اس کے علاوہ بہت سی مذہبی اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔