امناء الرسل کانفرنس کے وفد کا حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی سے ملاقات

متولی شرعی حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا  جناب سید سعیدی نے عراق سے آئے ہوئے عتبات عالیہ کے وفد کا استقبال کیا۔
 عتبات عالیہ کا وفد علامہ سید محمد مھدی خرسان قدس سرہ کی تکریم و تجلیل کے لئے منعقدہ امناء الرسل کانفرنس میں شرکت کے لئے آیا ہوا ہے۔
کانفرنس کے کوآرڈینیٹر جناب سلام جبوری نے کہا کہ عراق کے عتبات عالیہ اور حوزہ نجف اشرف کے علماء و محققین کا وفد آیت اللہ سید محمد مھدی خرسان قدس سرہ کی تکریم و تجلیل کے لئے منعقدہ امناء الرسل کانفرنس کے دوسرے مرحلے میں شرکت  کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کا پہلا مرحلہ عتبہ حسینیہ اورعتبہ علویہ کے باہمی اشتراک سے نجف اشرف میں منعقد ہوچکا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ حرم معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے متولی کی محنت اور کوششوں سے قم المقدسہ میں یہ کانفرنس  منعقد ہونے جا رہی ہے۔
تعارفی نشت میں انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کا یہ فرمان پیش کیا کہ  خدا رحمت کرے ان لوگوں پر جو ہمارے امر کو زندہ رکھتے ہے۔انہوں نے اس کانفرنس کو نعمت الہی قرار دیتے ہوئے  عتبات عالیات کا شکریہ ادا کیا کیوں کہ یہ احیاء امر میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس کانفرنس کا پہلا مرحلہ نجف اشرف میں عتبہ حسینیہ اورعتبہ علویہ کے تعاون سے ملکی وغیر ملکی شخصیات کی موجودگی میں علامہ سید محمد مہدی خرسان قدس سرہ کی علمی و فکری خدمات کی قدر دانی اور تکریم کے لیے منعقد کیا گیا تھا

ابراہیم العوینی

ابو علی