العین فاؤنڈیشن نے بچوں کا عالمی دن یتیم بچوں کے ساتھ منایا

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر العین فاونڈیشن نے یتیم بچوں کے لیے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔
یتیموں کی دیکھ بھال کے لئے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے زیر نگرانی چلنے وا لے ادارے العین فاونڈیشن نے 88562 یتم بچوں کے ساتھ  بچوں کاعالمی دن منایا ۔
 فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر العین فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کے لیے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔
 فاونڈیشن یتیم بچوں کی بلوغت تک  تعلیم ،صحت ،اور  تربیت کی کفالت کرتا ہے۔  
اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ سرکاری اور نجی شعبوں میں قائم فلاحی تنظیمیں بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیتی ہیں۔
 بچوں کا عالمی دن منانے کے مقاصد تو بے شمار ہیں مگر درج ذیل زیادہ اہم ہیں ،
بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا،  بےگھر بچوں کو بھی دیگر بچوں جیسی آسائشیں مہیا کرنا ، لیکن خصوصی طور پر ان کی تعلیم، صحت ، تفریح اور ان کی ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر  کرنا تاکہ  یتیم بچے بھی مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
واضح  رہے کہ العین فاونڈیشن  مرجع اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کی خصوصی ہدایت پر عراق میں یتیموں کی تعلیم و تربیت کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس میں یتیم بچوں کو تمام سہولیات مفت  فراہم کی جاتی ہیں

عماد بعو

ابو علی