حرم امام حسین ؑ میں ولادت امام حسن عسکری ؑ کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد

حرم امام حسین ؑ کے  فیسٹول اینڈ کانفرنس ڈیپارٹمنٹ نے  باب بغداد کمیٹی کی تعاون سے  امام حسن عسکری ؑ کی ولادت کی مناسبت سے  حرم امام حسین کےاندر خاتم الانبیاء آڈیوٹوریم میں جشن کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

حرم امام حسین ؑ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے کہا کہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام آٹھ ربیع الثانی دو سو بتیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے-  آپ نے انتہائی سخت حالات میں دین الہی اور احکام اسلامی کو لوگوں تک پہنچایا اور دین کی راہ میں پیدا کئے جانے والے شبہات کو برطرف کیا- آپ نے لوگوں کو حضرت امام مہدی (عجل) کی غیبت کے دور میں اسلام پر باقی رہنے کے طریقے بیان کرتے ہوئے زمانہ غیبت کے لئے لوگوں کے ذہنوں کو بھی پوری طرح آمادہ کیا اس تقریب میں متعدد سرگرمیاں شامل تھی، جن میں امام حسن عسکری کی شان میں  لکھی گی  اشعار پیش کی گی اور امام کی سیرت مبارکہ  کی مختلف پہلوں روشنی ڈالی گی

اس پر مسرت موقع پرعراق کے مقدس شہروں خاص طور پر سامرا و کربلا میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت  کی ایک بڑی تعداد نے امام عالی مقام کا جشن ولادت منایا-

عماد بعو 

ابو علی