حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیکل کے شعبہ کی محرم الحرام میں شاندار خدمات

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام ایام عاشورا میں 27 سرجریز اور 54189 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیکل کے شعبہ کے زیر انتظام چلنے والے  ہسپتالوں میں محرم الحرام کے عشرہ اولی میں 27 بڑے آپریشن کیے گئے جبکہ لاکھوں زائرین کو میڈیکل سہولیات فراہم کی گئیں ۔
روضہ امام حسین  علیہ السلام کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار سعدی نے کہا: کہ چھ بڑے ہسپتالوں  کے دروازے زائرین کے لئے کھول دیے گئے ۔ مزید برآں تین عارضی ہسپتال اور تین موبائل ہسپتال بھی قائم کیے گئے تھے ۔
ان ہسپتالوں میں 54189 مریضوں نے او پی ڈی میں مراجعہ کیا جبکہ 27 سرجریز کی گئیں۔
 یہ تمام سہولیات زائرین کو مفت  فراہم کی گئیں تھیں ۔ 
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 1000 پیرا میڈیکل سٹاف اور ماہر ڈاکٹر اس مشن کا حصہ تھے۔
 اس کے علاوہ ہزاروں رضاکار اور نرسوں نے خدمت انجام دی ہے ۔
واضح رہے کہ پہلی بار حرم امام حسین علیہ السلام کے اندر آپریشن کیا گیا  جو کہ کامیاب رہا۔
نیز یہ بھی یاد رہے  کہ حرم امام  حسین علیہ السلام مختلف مناسبتوں پہ زائرین کے لئے اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا ہے تاکہ زائرین ان سہولیات سے بہرہ مند ہو سکیں۔
   حرم امام حسین علیہ السلام کی اولین ترجیج زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات  فراہم کرنا ہے۔

عماد بعو

ابو علی