حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے صحت و تعلیم کوعام کرنے کے لئے میسان میں پروجیکٹ کا آغاز

حرم امام حسین علیہ السلام نے صوبہ میسان میں یتیموں کی تعلیم و تربیت کے لئے امام حسین کمپلیکس کی تعمیر شروع کردی ۔ جو کہ یتیموں کی تعلیم و تربیت کے لئے بنائے گئے  تعلیمی نیٹ ورک کا حصہ ہے 

حرم امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے کہا، کہ متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کی حکم پر ہماری ٹیم عراق کے صوبہ میسان میں امام حسین کمپلیکس ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے جلد ازجلد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے

انہوں نے مزید کہا،کہ زمین کا رقبہ 12 ایکڑہے اور یہ چار منزلہ ہوگا جس میں بیک وقت چار ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیم دینے کی گنجائش ہو گی ۔ جس میں پرائمری، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے سکولز لڑکوں کے لیے  اور اسی طرح پرائمری، مڈل اور انٹرمیڈیٹ  کے سکولز لڑکیوں کے لئے ہونگے۔ عمارت کے اندر جدید لیباٹری کمپیوٹر لیب ہال ،کلاس رومزاور مسجد پر مشتمل ہوگا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کمپلیکس عراق کے مختلف صوبوں میں یتیموں کی تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں نیٹ ورک کا حصہ ہے اور اب تک کربلاء، بابل، ذی قار،اور سماوہ میں کام شروع کیا ہے انشااللہ عنقریب دیگر مختلف صوبوں میں بھی یہ سکول سسٹم شروع کیا جائے گا 

امیر موسوی

ابو علی