حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی نے حرم کےقریب ایک اور ڈائیلاسز سنٹر بنانے کی ہدایت کر دی

کربلا میں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ، ومتولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ 

نےزائرین کی سہولت کے پیش نظر حرم کے قریب ایک اور ڈائیلاسز سنٹر کے لیے ایک نئی عمارت کی تعمیر کی ہدایت کی ہے ۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار الساعدی نے کہا کہ حرم کے قریب توسیعی منصوبے میں صحن امام حسن علیہ السلام کے اندرایک اور ڈائیلاسز سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ یہاں پرکثرت سے زائرین آتے ہیں جنہیں ڈائیلاسز کرانا ہوتا ہے اور یہاں ڈائیلاسز سے نفسیاتی طور پرمریضوں کو سکون ملتا ہے ۔مریض بارگاہ حسینی میں جلدی ٹھیک ہونے کے متمنی ہوتے ہیں اور یہاں ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں۔ 

الساعدی نے مزید کہا،ہم نے متولی شرعی کو حرم کے قریب موجودہ ڈائیلاسز سنٹرمیں ایک سال کے اندرآنے والے مریضوں کی تعداد کے بارے میں بھی مطلع کیا  جو کہ 10,000 سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ شعبان المعظم کے اس بابرکت مہینہ میں 370 زائرین کی ڈائیلاسز کی ہے اوراس کے علاوہ حرم کے دیگر ہسپتالوں میں گردوں کی پیوند کاری کی تعداد کے بارے میں بھی بتایا  ۔

 واضح رہے گزشتہ سال 202 کے وسط سے لے کر اس سال فروری کے آغاز تک 37 گردے ٹرانسپلانٹ کیے گئے جن میں سے 17 مکمل طور پرمفت اور باقی جزوی اخراجات سے ٹرانسپلانٹ کیے گئے