لیبر پارٹی کے اراکین نے اسرائیل کی حمایت پر پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

شائستہ عزیز نے بتایا کہ وہ لیبر پارٹی کونسل کے ان 23 ارکان میں سے ایک ہیں جنہوں غزہ پر اسرائیل کے بہیمانہ اور سفاکانہ حملوں کی حمایت کرنے پر پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں

 انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کہ فوری جنگ بندی کرانے اور جنگ کو روکنے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے پر مجبور کرنے کی ضرورت تھی۔ پارٹی قائد کیئر اسٹارمر یہ کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کو غزہ کو توانائی اور پانی کی فراہمی بند کرنے کا حق حاصل ہے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو ابتدائی سزا، محاصرے اور بڑے پیمانے پر قتل عام کی حمایت کررہے ہیں۔ کیئر اسٹارمر نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ پر تباہ کن حملے جاری رکھنے کا جوکہ واضح طور پر جنگی جرائم ہیں کا حق حاصل ہے۔

لیبر پارٹی کی قیادت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کو سامنے لانے کے خواہاں ارکان اور نمائندوں کو خاموش رکھنا، برانچز کی جانب سے قراردیں لانے سے روکا جارہا ہے اور کونسلرز کو سختی سے منع کیا جارہا ہے جوکہ ہماے جمہوری حقوق کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بات لیبر پارٹی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور حقوق انسانی کی حمایت میں کھڑے ہونے کی تاریخی ذمہ داری کی خلاف ورزی اور آمرانہ اور غیر جمہوری عمل ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم نہیں سمجھتے کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرسکتے ہیں۔ ہمیں اپنی کمیونٹیز کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور لیبر پارٹی سے ہمارے استعفیٰ کو معمولی نہ تصور کیا جائے۔ پارٹی کے ساتھ رہنے اور انصاف کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنے کی صورت میں ہم نے انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شائستہ عزیز کا کہنا ہے کہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع اور کم و بیش200قیدی بنائے گئے لوگوں کو آزاد کرانے کا بین الاقوامی قانون کے تحت حق حاصل ہے لیبر پارٹی کے قائد نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ2ملین سے زیادہ فلسطینیوں کو درپیش سنگین صورت حال کے بارے میں کیا کہنا چاہتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ ایل بی سی کی کلپ سے خاص طور پر بعض مسلم کمیونٹیز میں بڑے پیمانے پر تشویش اور مایوسی پھیلی ہے، اس لیے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں اور کیا میں نہیں کہہ رہا۔

میں کہتا ہوں کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، جب میں حق کی بات کرتا ہوں تو اس کے معنی ہوتے ہیں کہ دفاع کا حق، میں یہ نہیں کہتا کہ اسرائیل کو پانی، خوراک، فیول اور دواؤں کی فراہمی بند کرنے کا حق ہے، اس کے برعکس میں ایک ہفتے سے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی بات کررہا ہوں۔ اپنے اس بیان سے پہنچنے والے سیاسی نقصان کے ازالے کیلئے اب کیئر اٹارمر کونسلروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ تازہ ترین استعفوں سے قبل آکسفورڈ سٹی کے کونسلر شائستہ عزیز اور عامر لطیف بھی کیئر اسٹارمر کے بیان پر استعفیٰ دینے کا عندیہ ظاہر کرچکے ہیں اب یہ آٹھوں کونسلر آزاد کی حیثیت سے کام کریں گے اور اب آکسفورڈ میں لیبر پارٹی کے حامی کونسلروں کی تعداد 24رہ گئی ہے جبکہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد بھی24ہے