ہندوستانی میڈیا پر دنیا کے سب سے بڑے سفر عشق کی کوریج کا اختتام ہوا

انڈین نیوز ویب سائٹ نے اربعین کی زیارت کے بارے میں ایک جامع رپورٹ شائع کی ہے۔ اس نے اربعین حسینی پر کربلاء معلی میں اجتماع کو دنیا کا سب سے پر امن اجتماع قرار دیا ہے۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طویل سفر کے دوران مقامی لوگوں کی طرف سے فراہم کردہ ہم آہنگی، محبت اور مہمان نوازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ دنیا کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہاں پر لوگ کروڑوں ڈالر خرچ کرتے ہیں تاکہ زائرین پر سکون رہیں۔
 راستے میں تمام سہولیات مہیا کی گئی تھیں اور وہاں کوئی بھی مسئلہ ہو اس کا فوری راہ حل میسر ہوتا اور ہر چیز کا خیال رکھنے کے لیے راستے میں موکب موجود تھے۔
 کھانے پینے سے لے کر طبی دیکھ بھال اور دیگر ضروریات کی تمام سہولیات وافر مقدار میں موجود تھیں۔
 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اربعین واک کے راستے پر ہر گھر کے دروازے زائرین کے لئے کھلے تھے۔ ہر ایک کی خواہش تھی کہ لوگ انکے گھر میں رکیں۔ 
یہ واک اس لیے بھی اہم ہے کہ عراق تقریباً دو دہائیوں تک پرتشدد خانہ جنگی کا شکار رہا، جس سے وہ تباہ و برباد ہو کر رہ گیا۔ ایسی صورت حال میں یہ زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر کربلاء آنے والے ان مناظر کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔

 رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ اس سال ہندوستان کے 10 لاکھ سے زائد شیعہ مسلمانوں نے شرکت کی اور ان کے آرام کے لیے کھانے پینے کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے۔
بعض مقامات پر ہندوستانی موکب موجود تھے  جہاں ہندوستانی کھانے پیش کیے جاتے تھے ۔