چینی مسلمان حاجیوں کی حج سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

چائنیز اسلامک ایسوسی ایشن نے رواں سال چینی حاجیوں کی پہلی کھیپ کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے سعودی عرب سے چین واپس لانے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حاجیوں کی پہلی کھیپ کا تعلق شمال مغربی چین کی خودمختار ریاست ننگشیا کے ینچوان اور شوشان شہروں سے ہے۔ انہوں نے چینی مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اخلاقی ثقافت کو مزید بہتر بنائیں، طرز عمل کو معیاری بنائیں، علم و عمل کو اپنائیں اور اچھے سماجی اخلاق، خاندانی فضائل اور ذاتی اخلاق کے ذریعے حج کی کارکردگی کو بہتر بناتے رہیں اور حج کی ساکھ کی حفاظت کریں۔ چین کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا کہ اسلام کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالنا، چین کی اعلیٰ اسلامی روایات پر عمل کرنا اور ملک اور مذہب دونوں سے محبت کی مثال بننے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، دو دیگر چارٹرڈ پروازیں بھی اسی دن روانہ ہوئیں، ایک ین چوان کے لیے اور دوسری جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان کے کنمنگ کے لیے۔