پوپ فرانس کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار

پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے عمل کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا کہ میں اس اقدام سے ناخوش ہوں اور بیزاری کا اظہار کرتا ہوں۔

ایک اخبار کو انٹرویو میں پوپ فرانسس نے سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن کو جلائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسانی بھائی چارے، رواداری اور اقدار کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ ’ہر وہ کتاب جو مقدس تصور کیا جاتا ہے اس پر یقین رکھنے والوں کا احترام کرنے کے لیے اس کتاب کی عزت کرنی چاہیے۔‘ پوپ فرانسس نے کہا کہ میں ان اقدامات پر غصہ محسوس کر رہا ہوں، اظہار آزادی دیگر سے نفرت کرنے اور قابل مذمت اقدامات کی اجازت دینے کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

عماد بعو

ابو علی