اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مرجع دینی اعلی سید سیستانی دام ظلہ الوارف کے خط کا جواب

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب انتونیو گوتریس نے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے جرم کے حوالے سے مرجع دینی اعلی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کا خط موصول ہوا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب احمد صحاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فؤاد حسین نے جمعہ کی شام 30/6/2023 کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرسے ٹیلفونک گفتگو ہوئی اور قرآن مجید کی توہین پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ اس توہین کا ارتکاب بدھ کے روز سویڈن میں مقیم ایک عراقی شخص نے کیا۔

بیان کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، انتونیو گوتریس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے اس واقعے کے بعد عراق اور اسلامی دنیا کے ردعمل کے بعد اس گھناؤنے فعل کی مذمت کا اظہار کیا ہے۔

گوٹیریس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام فوبیا کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مرجع دینی اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کا پیغام موصول ہوا، اور میں ان کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔

 اور میں اس حوالے سے عنقریب جوابی پیغام بھیجوں گا۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر فؤاد حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ان کے موقف پر اور مرجع دینی اعلی کے خط کا جواب دینے پرشکریہ ادا کیا، جس کا اظہاراسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے قدیم تہذیبوں کے امور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

 مزید برآں انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی سلامتی، امن اور پر امن زندگی کے لئے اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

  مرجع دینی اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے سویڈن میں قرآن مجید کو جلانے کے جرم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے تا کہ  دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں ۔

عماد بعو 

ابو علی