العین فاونڈیشن نے عراق میں یتیموں پر 11 بلین دینار سے زائد خرچ کیا

مرجع دینی اعلی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی زیر نگرانی چلنے والے العین فاونڈیشن نے رواں ماہ 11 بلین دینار عراقی سے زائد، پورے عراق میں یتیموں کی تعلیم و تربیت پر خرچ کیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے میڈیا اور تعلقات عامہ کے مسئول جناب سیف الدین محمد عبد الامیر نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ فاؤنڈیشن نے اس ماہ پورے عراق کے یتیموں پر (11,521,666,000) بلین عراقی دینار خرچ کیے۔ یہ مالی معاونت تعلیم ، صحت، ہنر اور ٖغریب و نادار افراد کی جانب سے بنیادی ضروریات زندگی کے حصول کے لئے فاونڈیشن میں پہنچنے والی مختلف نوعیت کی درخواستوں پر کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا یہ رقم رواں ماہ کے دوران پورے عراق سے فاؤنڈیشن میں رجسٹرڈ (96,355) سے زائد یتیم بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی تعلیم و تربیت پر خرچ کی گئی۔ فاؤنڈیشن کی مالی معاونت کے دو اہم ذرائع ہیں۔ پہلا:: یہ رقم ہر ماہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر کی جانب سے دی جاتی ہے۔ دوسرا:: مخیرین حضرات ہر ماہ فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ صدقات خیرات اور سہم امام بھی جمع کیا جاتا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ العین فاؤنڈیشن ایک رجسٹر غیر سرکاری اور خودمختار ادارہ ہے۔ یہ یتیموں کی تعلیم و تربیت اور ان کے خاندانوں کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرتا ہے اور انکی معاونت کرتا ہے۔ یہ سب مرجع دینی اعلی آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی زیر نگرانی اور انکی رہنمائی میں چل رہا ہے۔ عماد بعو ابو على